3 اپریل، 2009، 12:57 PM

سید محمد حسین فضل اللہ

عربوں کو اسرائیل کی نئی کابینہ کے مقابلے میں ہوشیار رہنا چاہیے

عربوں کو اسرائیل کی نئی کابینہ کے مقابلے میں ہوشیار رہنا چاہیے

لبنان کے سرکردہ عالم دین علامہ سید محمد حسین فضل اللہ نے کہا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک کو اسرائیل کی نئی کابینہ کی ریشہ دوانیوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے ممتاز عالم دین علامہ سید محمد حسین فضل اللہ بیروت میں حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ  عرب اور مسلمان ممالک کو اسرائیل کی نئی کابینہ کی ریشہ دوانیوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی نئی کابینہ میں انتہا پسند صہیونیوں کی موجودگی سے خطے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں  انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی موجودہ کابینہ 33 روزہ لبنان جنگ  اور غزہ کی حالیہ جنگ میں اپنی ناکامی کو مٹانے کے لئے ایک نئی جنگ کو شعلہ ور کرنے کی کوشش کررہے ہیں علمہ فضل اللہ نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر عرب اور مسلمان ممالک بالخصوص فلسطینیوں کو ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے ۔

 

News ID 853802

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha